اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شامل چینی خاتون سپاہیوں کو سلام

2020-08-01 16:55:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گزشتہ برس مئی میں مغربی افریقی ملک مالی میں چینی فوج کی تعیناتی کا آغاز ہوا ۔ مالی میں فعال طبی دستے میں چودہ چینی خاتون سپاہی بھی شامل ہیں ۔ وہ ایسے علاقے میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جسے اقوام متحدہ کی جانب سے قیام امن سے متعلق خطرناک ترین علاقہ قرار دیا جاتا ہے ۔ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے میں انہوں نے تقریباً تین ہزار افراد کو علاج معالجہ فراہم کیا ۔ کووڈ -۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد چین کے امن دستے کی جانب سے ملٹری ہسپتال کے قیام کو اقوام متحدہ کے تحفظ امن کی سرگرمیوں کے تحت واحد ایسےہسپتال کادرجہ حاصل ہے جہاں علاج و معالجہ جاری رہا ہے ۔ حقیقی نتائج ثابت کرتے ہیں کہ یہ ایک قابل اعتماد طبی امن ٹیم ہے ۔ جسے " تحفظ امن کے جنگی میدان میں جانی محافظ " کا نام دیا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories