چینی حکومت کا پیداواری سرگرمیوں کے تحفظ اور انسداد سیلاب پر زور

2020-08-01 17:24:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی نے اکتیس جولائی کو قومی سطح پر پیداواری سرگرمیوں کے تحفظ کے موضوع پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اس موقع پر اہم ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک بھر میں پیداواری سرگرمیوں کے تحفظ کی صورتحال اگرچہ عمومی طور پر مستحکم ہے ، لیکن پوشیدہ خطرات بڑھ رہے ہیں اور صورتحال بدستور سنگین اور پیچیدہ ہے۔انہوں نے مختلف سطحوں کے سرکاری اداروں پر زور دیا کہ وہ انتہائی چوکس رہیں اور بنا کسی غفلت کے پیداواری سرگرمیوں کے دوران ورک سیفٹی پر توجہ دیں۔

اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ اس وقت انسداد سیلاب کی صورتحال ایک نازک موڑ پر ہے ۔ سیلاب سے نمٹنے ، لینڈ سلائیڈنگ پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے ۔ علاوہ ازیں آفات کے بعد اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی ، تباہ شدہ مکانات اور تنصیبات کی تعمیر نو میں حمایت فراہم کی جائے گی اور لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی ۔


شیئر

Related stories