چینی ساختہ بیدو ۔تھری عالمی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کی تکمیل
2020-08-01 17:26:03
اکتیس جولائی کو چین کی جانب سے بتایا گیا کہ بیدو ۔تھری عالمی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم باضابطہ فعال ہو چکا ہے جو دنیا بھر میں عوامی خدمات فراہم کرنے والا چین کا پہلا بڑا خلائی انفراسٹرکچر بن گیا ہے۔
اس وقت بیدو سسٹم کو نقل و حمل ، شہری تحفظ ، آفات سے بچاو ، زراعت ، جنگلات ، مویشی بانی و ماہی گیری ، گورننس سمیت دیگر شعبوں میں جامع طور پر استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ یہ سسٹم توانائی ، مالیات ، اور مواصلات سمیت قومی بنیادی انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ ہے اور قومی اقتصادی تعمیر اورسماجی ترقی کے مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے۔
چائنا سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم مینجمنٹ آفس نے بتایا کہ چین نے ہمیشہ دنیا کے ساتھ بیدو نظام کی تعمیر و ترقی کے ثمرات کے تبادلے کے لیے کھلا اور تعاون پر مبنی رویہ اپنایا ہے۔