چینی صدر شی جن پھنگ چین ۔نیپال تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے کے خواہاں

2020-08-01 17:32:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی نیپالی ہم منصب بندیا دیوی بندھاری کے درمیان چین۔ نیپال سفارتی تعلقات کے قیام کو پینسٹھ برس مکمل ہونے پر یکم اگست کوتہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا گیا۔اس موقع پر جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔نیپال تعلقات کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتے ہیں اور نیپالی صدر کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام وسیع پیمانے پر مستفید ہو سکیں اور علاقائی استحکام اور ترقی میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور نیپال نے ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور فریقین کے دکھ سکھ مشترک ہیں ، دونوں ممالک کی جانب سے کووڈ۔19 کا مشترکہ مقابلہ دوستی کا ایک نیا باب ہے۔جناب شی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد فریقین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے ، مساوی رویے اپنائے گئے ہیں ، باہمی اعتماد سازی کو فروغ دیا گیا ہے اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی گئی ہے۔نیپالی صدر نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے چینی تصور کو بھرپور سراہتے ہوئے انسداد وبا میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیپال دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام پر آمادہ ہے۔


شیئر

Related stories