وبا ئی صورتحال کے دوران ارمچی شہر میں زرعی مصنوعات کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ

2020-08-01 17:37:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ارمچی میں زرعی اور دیہی بیورو کے ڈائریکٹر لی شیانگ رین نے 31 جولائی کو کہا کہ وبا ئی صورتحال کے دوران ارمچی شہر میں زرعی مصنوعات کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ کیا جارہا ہے ،تاکہ شہر کے آس پاس رہنے والے کسان کووڈ-۱۹ کے منفی اثرات سے کم سے کم متاثر ہو سکیں ۔

لی شیانگ رین نے کہا کہ ارمچی شہر میں زرعی مصنوعات کی پیداوار ، فروخت ، خریداری ، اسٹوریج اور پروسیسنگ سے متعلق جامع تحقیق کی گئی ہے ، پیداوار اور فروخت کی صورتحال کا جامع تجزیہ کیا گیا ہے ، اور علاقے میں زرعی مصنوعات کی مارکیٹ سپلائی اور فروخت کو مربوط کرنے کے لئے خصوصی اہلکاروں کو منظم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، ارمچی شہر نے ٹریفک مینجمنٹ ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور اضلاع (کاؤنٹی) کے مابین مربوط رابطہ سازی کو بھی مضبوط کیا ہے ، زرعی مصنوعات کی نقل و حمل سے وابستہ گاڑیوں کے لیے گرین چینلز کھولے گئے ہیں ، مارکیٹ میں سپلائی چینلز کے آسان بہاؤ کو یقینی بنایا گیا ہے۔


شیئر

Related stories