ہانگ کانگ میں انتخابات کا التوا، قانون، عوامی امنگوں اور بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق، سی آر آئی کا تبصرہ

2020-08-01 18:17:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے اکتیس تاریخ کو اعلان کیا کہ وبا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کے انتخابات ملتوی کیے جائیں گے۔چین کی مرکزی حکومت کی جانب سے کیری لام کے فیصلے کی تائید کی گئی ہے۔یہ ایک غیر معمولی صورتحال میں قانون کے مطابق اٹھایا جانے والا اہم قدم ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت شہریوں کی صحت ،سلامتی اور اُن کے تحفظ کو اولیت دیتی ہے۔اس سے نہ صرف ہانگ کانگ کے شہریوں کا جانی تحفظ کیا جا سکے گا بلکہ قانون ساز کونسل کے انتخابی عمل کو بھی محفوظ بنایا جا سکے گا۔جولائی کے اوائل سے ہانگ کانگ میں کووڈ۔ 19 کے نئے کیسز دوبارہ سامنے آنے کے بعد حکومت نے فوری انسدادی اقدامات اٹھائے تاہم وبا کے تیزی سے پھیلاو کے باعث ہانگ کانگ میں نہ صرف طبی نظام پر دباو پڑا ہے بلکہ قرنطینہ سہولیات بھی محدود ہوتی جا رہی ہیں۔ کچھ حلقوں کی جانب سے محض سیاسی مفادات کے حصول کے لیے غیر قانونی احتجاج جیسی سرگرمیاں بھی وبائی صورتحال میں شدت کی موجب ہیں اور انسداد وبا کے اقدامات میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ ہانگ کانگ میں ایسے عناصر کی سختی سے مذمت کی گئی ہے اور انتخابات کے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ہانگ کانگ کے شہریوں کی خواہش ہے کہ انسداد وبا کے موئثر اقدامات کے تحت ہی قانون ساز کونسل کے منظم انتخابات کروائے جائیں۔دیگر دنیا میں بھی تقریباً ستر ممالک یا خطوں میں وبائی صورتحال کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں کیونکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین اہمیت دیتے ہوئے" جمہوریت" کا حصول ہی درحقیقیت صحیح معنوں میں جمہوریت ہے۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے پاس اہلیت ہے کہ وہ منظم طور پر انتخابات کا انعقاد کرو اتے ہوئے ہانگ کانگ کی دیرپا خوشحالی اور استحکام کو یقینی بنا سکے۔


شیئر

Related stories