صحرا سبزہ زار میں تبدیل
2020-08-01 18:38:20
چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کے صحرا کے وسط میں مینگ شا علاقہ واقع ہے جہاں چارسو ریت ہی ریت تھی۔ لیکن گزشتہ ساٹھ برسوں سے ریتلی زمین پر گھاس اور شجرکاری کی مہم کے باعث یہ صحرا اب ایک سبزہ زار میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ اس وقت مقامی لوگوں میں سبزہ زار کی بدولت مویشی بانی کو بھی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ۔ بیر کے درختوں سمیت دیگر درخت اگانے سے ایک جانب صحرا زدگی کی روک تھام سے ماحول کی بہتری ممکن ہوئی ہے وہاں دوسری جانب لوگوں کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔