سیاحت کے فروغ سے غربت سے نجات
چین کے صوبہ شان شی کی کیہ لان کاونٹی کا سونگ جیا گو گاوں گزشتہ برس دیہی سیاحت کے اعتبار سے اہم ترین دیہاتوں میں شامل ہو چکا ہے جس نے ملک بھر سے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیاہے ۔
دو سال قبل سونگ جیا گو گاوں کو غربت کے خاتمےکی مہم کے دوران غریب افراد کی نقل مکانی کے لیے ایک مرکزی مقام کے طور پر استعمال کیا گیا تھا ۔ اس کے نتیجے میں آس پاس کے چودہ گاوں سے شدید غربت کے شکار دو سو پینسٹھ افراد یہاں آباد ہوئے ۔ ان لوگوں کو غربت سے نجات دلانے کے لیے مقامی حکومت اور اداروں نے بھر پور کوششوں سے دیہی سیاحت کو فروغ دیا ۔ اس طرح گزشتہ برس سونگ جیا گو گاوں کے تمام افراد غربت سے چھٹکارہ پا چکے ہیں ۔ دیہات میں آنے والی نمایاں تبدیلی کے باعث نوجوانوں کی ایک بڑی تعددا نے بھی کاروبار کے لیے اپنے آبائی علاقے کا رخ کیا ہے ۔ اس وقت کیہ لان کاونٹی کے تمام ایک سو سولہ گاوں غربت سے نجات پا کر خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔