ہانگ کانگ میں قانون ساز کونسل کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی حمایت حاصل

2020-08-02 15:55:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے اکتیس جولائی کو یہ فیصلہ کیا کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر قانون ساز کونسل کے انتخابات ایک سال تک کے لیے ملتوی کیے جائیں گے۔ہانگ کانگ میں مختلف حلقوں کی جانب سے اس فیصلے کی حمایت میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے ایک ذمہ دارانہ قدم قرار دیا گیا ہے۔ہانگ کانگ گورنمنٹ سٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں صحت عامہ کو ترجیح دی جائے ،قانون ساز کونسل کے انتخابات ایک وسیع اجتماعی سرگرمی ہوتی ہے جس کے انعقاد سے وائرس کی منتقلی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔پولیس کونسل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق ہانگ کانگ میں وبائی صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔ اس مشکل صورتحال میں صحت عامہ اولین ترجیح ہے ۔بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وبائی صورتحال پر جلد قابو پاتے ہوئے ہانگ کانگ میں ماضی کی طرح خوشحالی اور استحکام بحال ہو سکے گا۔ ہانگ کانگ لاء ایکسچینج فاونڈیشن نے فیصلے کو آئینی، قانونی ، معقول اور لازمی قرار دیتے ہوئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔


شیئر

Related stories