چین کے اعلیٰ رہنما کی جانب سے سیاسی مفاد کے لیے صحت عامہ کو نظر انداز کے رجعت پسند رویوں کی مخالفت

2020-08-02 16:06:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ میں سنگین وبائی صورتحال کے تناظر میں اکتیس جولائی کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ساتویں قانون ساز کونسل کا انتخاب ایک سال کے لئے ملتوی کیا جائے گا۔ یکم اگست کو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیرمین لیانگ زین اینگ نے کہا کہ رجعت پسند حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر تنقید بلاجواز ہے ۔ یہ ایک مسخ شدہ نظریہ ہے جو صحت عامہ کو نظر انداز کرتے ہوئے محض سیاسی مفادات کے تابع ہے ۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہانگ کانگ کو وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے ، مسلسل 10 روز سے یومیہ 100 سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ وبا کے ماخذ سے متعلق معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اسی باعث تمام اجتماعی سرگرمیاں ملتوی یا منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں آئندہ ماہ انتخابی سرگرمیوں کو بھی معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔


شیئر

Related stories