ہانگ کانگ میں وبا سے نمٹنے کے لیے قومی صحت عامہ کمیشن کی جانب سے خصوصی ٹیم کی روانگی

2020-08-02 16:20:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

حالیہ دنوں ہانگ کانگ میں کووڈ -۱۹ کی وبائی صورتحال کافی سنگین ہے ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی درخواست پر مرکزی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں قومی صحت عامہ کمیشن نے "چائینیز مینلینڈ نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ سپورٹ ٹیم" ہانگ کانگ بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹیم صوبہ گوانگ دونگ کے بیس سے زائد ہسپتالوں کے 60کلینیکل لیبارٹری ٹیکنیشنز پر مشتمل ہے ۔مرکزی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ میں وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لئےبھیجی گئی یہ پہلی پیشہ ور ٹیم ہے۔ جبکہ بعد میں قومی صحت عامہ کمیشن ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ضروریات کے مطابق انسداد وبا کے لئے مزید طبی وسائل کی فراہمی پر آمادہ ہے ۔

اس کے علاوہ قومی صحت عامہ کمیشن نے " عارضی کیبن اسپتال سپورٹ ٹیم" بھی تشکیل دی ہے ۔ اس کا مقصد ہانگ کانگ ایشیا ورلڈ ایکسپو کی عمارت کو ایک مربع رقبے کےکیبن اسپتال میں تبدیل کرنے کے لیے ڈیزائن ، آپریشن اور انتظامی امور میں تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت ہانگ کانگ میں نیوکلک ایسڈ کی سہولیات ناکافی ہیں جبکہ طبی سسٹم کی گنجائش بھی محدود ہے ۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے مرکزی حکومت سے مدد طلب کی تھی جس کا مثبت اور فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔


شیئر

Related stories