ارمچی شہر میں کووڈ۔۱۹ کے نئے کیسوں کی تعداد میں کمی
2020-08-02 16:37:28
ارمچی میں امراض کنٹرول مرکز کی ڈائریکٹر ، روئی باؤلنگ نے یکم اگست کو بتایا ہے کہ 31 جولائی کو شہر میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ اور بنا علامات والے کیسوں کی تعداد میں گزشتہ دنوں کی نسبت ایک حد تک کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن شہر میں انسداد وبا کی صورتحال بدستور پیچیدہ اور سنگین ہے لہذا انسدادی اقدامات میں نرمی نہیں برتی جا سکتی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاشرے کے تما م طبقے وبا کی روک تھام و کنٹرول کے امور کو اہمیت دیتے ہوئے مدد اور تعاون کریں گے اور سخت اقدامات پر عمل پیرا رہیں گے۔
اطلاعات کے مطابق اکتیس جولائی کو ارمچی میں نئے مصدقہ کیسوں کی تعداد اکتیس رہی جبکہ بنا علامات والے کیسوں کی تعداد میں آٹھ کا اضافہ ہوا ہے۔