چین کے پہلے مریخ مشن کی مدار درستی میں کامیابی

2020-08-02 16:59:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی اسپیس انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ دو اگست کی صبح ملک کے پہلے مریخ مشن تیان وین۔ون کی مدار درستی میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ مریخ مشن نے صبح سات بجے مدار درستی مرحلے کو مکمل کیا جبکہ اس کے 3000N انجن نے بھی بیس سیکنڈ تک کام کیا ۔اس مرحلے کی تکمیل تک چین کے پہلے مریخ مشن کو خلا میں 230 گھنٹے ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران تیس لاکھ کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا گیا ہے۔ اسی طرح مدار میں انجن کی کارکردگی کی بھی توثیق کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ چین کی جانب سے تیئیس جولائی کو اپنا پہلا مریخ مشن کامیابی سے لانچ کیا گیا تھا جبکہ ستائیس تاریخ کو بارہ لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے زمین اور چاند کی تصاویر بھی بھیجی گئی تھیں۔


شیئر

Related stories