شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا اختتام

2020-08-03 12:35:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیئیسواں نو روزہ شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول دو اگست کو اختتام پذیر ہوا۔کووڈ-۱۹ کی وبا کے باعث موجودہ فیسٹیول کے دوران سینما گھروں ، باہر کھلی جگہ پر سکرینز لگا کر اور آن لائن فلم سمیت مختلف انداز سے فلموں کی نمائش کی گئی اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد ناظرین مختلف فلموں سے لطف اندوز ہوئے ۔سینما گھروں میں فیسٹیول میں شامل فلمز دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد رہی۔
سینما گھروں میں فلم بینوں کی جسمانی درجہِ حرارت کی جانچ کی جاتی تھی اور وہ ماسک بھی لگاتے تھے ۔شنگھائی میں تیس سے زائد کمیونیٹیز میں باہر کھلی جگہ پر سکرینز لگا کر فلمیں دکھائی گئیں ۔ انسدادِ وبا کے لیے حفاظتی اقدامات کی پیشگی شرط پر تیرہ ہزار سے زائد فلم بین سینما گھروں سے باہر ، کھلی جگہ پر بیٹھ کر فلم دیکھنے کے تجربے سے لطف اندوز ہوئے ۔


شیئر

Related stories