نینگ شیا کا قصبہ مین نینگ :پہاڑی علاقے سے باہر ایک خوبصورت گھر کی تعمیر

2020-08-03 13:14:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے نینگ شیا ہوئی قومیت کے خوداختیار علاقے میں ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جس کا نام مین نینگ ہے۔چوبیس سال پہلے ، صدر شی جن پھنگ نے بذاتِ خود اس قصبے کا نام رکھا تھا اور ان چوبیس برسوں میں ماضی کے اس چھوٹے سے گاؤں میں زمین آسمان کی تبدیلی آئی ہے ۔
مین نینگ قصبے کے گاؤں فو نینگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی بلدیاتی شاخ کے سیکریٹری شیے شنگ چھانگ نے کہا کہ بیس سال پہلے ہم سب ایک ایسے پہاڑی علاقے میں رہتے تھے جہاں گھاس بھی نہیں اگتی تھی۔وہاں بے حد غربت اور ویرانی تھی اورترقی کی کوئی امید نظر نہیں آتی تھی۔
مگر سن انیس سو ستانوے میں صورتحال بدل گئی۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی حکمت عملی سے صوبہ فو جیان اور نینگ شیا باہمی تعاون کے ساتھی بنے۔شی جن پھنگ ، جو اس وقت صوبہ فو جیان میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی علاقائی کمیٹی کے نائب سیکریٹری تھے انہوں نے نینگ شیا کا دورہ کرتے وقت تجویز پیش کی تھی کہ ان بنجر پہاڑی علاقوں کے غریب عوام کو نئے مقامات تک منتقل کیا جائے اور وہاں ایک بستی کی تعمیر کی جائے۔ اس نئی بستی کا نام "مین نینگ "بھی انہوں نے خود رکھا تھا ۔صوبہ فو جیان کی مدد اور مقامی منفرد صنعت کو فروغ دیتے ہوئے مین نینگ گاؤں برق رفتار سے ترقی کی راہ پر گامزن رہا اور بہت جلد ہی، ایک چھوٹے سے گاؤں سے ، ایک بڑاقصبہ بن گیا۔دو ہزار انیس میں اس قصبے میں فی کس آمدن تقریباً چودہ ہزار آر ایم بی رہی اور شرح غربت 0.197% تک کم ہو گئی ہے۔
مقامی عہدہ دار شیے شنگ چھانگ کا کہنا ہے کہ ہم کسانوں نے ہنر اور مہارتوں سے پیسہ کمانا سیکھا ہے اور اگر ہم محنت کریں تو ہر جگہ پر پیسہ کمانے کے مواقع مل سکتے ہیں ۔یہی ہماری خوشحال زندگی ہے۔



شیئر

Related stories