امریکہ معاشی اور تجارتی امور میں سیاست سے گریز کرے : چینی وزارت خارجہ

2020-08-03 17:41:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق صدر ٹرمپ جلد ہی کچھ چینی سافٹ ویئرز پر پابندی عائد کریں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے معروف چینی ایپ ٹِک ٹاک کے امریکہ میں استعمال پر پابندی کا عندیہ ظاہر کیا تھا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تین تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو انتہائی "عمومی" بناتے ہوئے بناء کسی ثبوت کے متعلقہ کمپنیوں کے خلاف اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ یہ منڈی کے معاشی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور اس سے امریکہ کی نام نہاد منصفانہ مسابقت اور آزادی کے تحفظ سے متعلق دوہرا معیار اور منافقت بےنقاب ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں یہ ڈبلیو ٹی او کے کھلے پن ، شفافیت اور غیر امتیازی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس کی کڑی مخالفت کرتا ہے ۔ امریکہ میں چند شخصیات بین الاقوامی رائے عامہ کا احترام کریں اور ملک میں دیگر ممالک کی سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے ایک کھلا ، منصفانہ ، انصاف پسند اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کریں، اقتصادی و تجارتی مسائل پر سیاست سے گریز کی جائے ۔


شیئر

Related stories