چین کی جانب سے سنکیانگ کے امور میں امریکی مداخلت کی شدید مخالفت

2020-08-03 20:06:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ نے اکتیس جولائی کو چین کے سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کارپس اور دو اہلکاروں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تین تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران امریکہ پر زور دیا کہ یہ غلط فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدامات چین کے داخلی امور میں سنگین مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی ہے۔چین اس کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد الزامات قطعاً بے بنیاد ہیں۔چینی حکومت اپنی قومی خودمختاری ،سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل اور پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت سنکیانگ میں پرتشدد ، دہشت گرد ،علیحدگی پسند اور مذہبی انتہا پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور سنکیانگ اور چین کے داخلی امور میں کسی بھی بیرونی قوت کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی جائے گی۔


شیئر

Related stories