بے دو سیٹلائٹ نیویگیشن چپ ،اعلی ترین بین الاقوامی تکنیکی سطح تک پہنچ گئی

2020-08-04 10:52:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تین اگست کوچائنا سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم مینجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر اور بے دو سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کے ترجمان رن چھینگ چھی نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت چین کے بے دو سیٹلائٹ نیویگیشن چپ کی صنعت کا پیمانہ ۱۰۰ ملین سے تجاوز کر گیا ہے۔ بائیس نانو میٹر چپ بین الاقوامی سیٹلائٹ نیویگیشن چپس کی اعلی ترین تکنیکی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت زیادہ تر سمارٹ فونز بے دو فنکشنز کی حمایت کرتے ہیں۔ چین کی سیٹلائٹ نیویگیشن اور لوکیشن سروس کی صنعت کی مجموعی پیداواری قدرسال دو ہزار انیس میں 345 ارب چینی یوان تک پہنچ گئی ہے اور توقع ہے کہ سال دو ہزار بیس میں یہ چار کھرب چینی یوان سے تجاوز کر جائے گی ۔
رن چھینگ چھی نے کہا کہ چین کو توقع ہےکہ بے دو سیٹلائٹ نیویگیشن چپ کو مزید بہتر اور سستا بنایا جاسکے گا۔ چینی کمپنی کی سیٹلائٹ نیویگیشن چپ کی صنعت میں شمولیت کے بعد سیٹلائٹ نیویگیشن چپس کی مارکیٹ قیمت میں بہت کمی واقع ہوئی۔ اس وقت سستی ترین چپ کی قیمت ایک امریکی ڈالر سے بھی کم ہے۔
اطلاع کے مطابق بے دو نیوی گیشن سسٹم نے اپنی ویب سائٹ پر پانچ اقسام کی خدمات کی کنٹرول فائلز جاری کیں تاکہ دنیا بھر کے صارفین بے دو مصنوعات استعمال کر سکیں۔


شیئر

Related stories