نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے کے لیےعالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا دورہِ چین

2020-08-04 10:58:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تین اگست کو چین کے قومی ادارہ برائے صحتِ عامہ کی جانب سے دی جانی والی اطلاع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی مشاورت کے تحت عالمی ادارہ صحت کے دو ماہرین نے گیارہ جولائی سے دو اگست تک کووڈ-۱۹ کے ماخذ کا سراغ لگانے کے لیےسائنسی تحقیقاتی تعاون میں ابتدائی مشاورت کے لیے چین کا دورہ کیا۔
چین میں قیام کے دوران دونوں اطراف کے ماہرین نے نوول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد ، ماحول ، سالموں ،جانوروں میں ماخذ کی تلاش اور پھیلاو کے ذرائع سمیت دیگر میدانوں میں سائنسی تحقیقات کی پیش رفت اور منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ماہرین نے نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا پتہ چلنے کےلیے سائنسی تعاون منصوبے کا چین سے متعلقہ حصہ تیار کیا۔


شیئر

Related stories