چین کے مرکزی بنک کا کاروباری اداروں کے استحکام اور روزگار کو یقینی بنانے میں اہم امور کا تعین
2020-08-04 15:33:48
پیپلز بنک آف چائنا نے تین تاریخ کو رواں برس کی دوسری ششماہی کے یے اہم امور کا تعین کیا ہے ۔ جس کے مطابق صنعتی و کاروباری اداروں کے استحکام اور روز گار کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ بڑے مالیاتی خطرات کا سدباب کیا جائے گا ۔ مالیاتی اصلاحات کو توسیع دیتے ہوئے اسے تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا اور معیشت اور مالیات کی صحت مندانہ ترقی کو فروغ دیا جائے گا ۔
پیپلز بنک آف چائنا نے اسی روز 2020 کی دوسری ششماہی کے حوالے سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں واضح کیا کہ مالیاتی پالیسی کو واضح ، مزید لچکدار اور موزوں ہونا چاہیے جبکہ پہلے سے اعلان کردہ اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔