چین اور بھارت کو سرحدی اختلافات کو تنازعات میں بدلنے سے گریز کرنا چاہئے، چینی وزارت خارجہ
2020-08-04 19:00:59
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چار اگست کو بیجنگ میں کہا کہ چین اور بھارت کو دوطرفہ تعلقات میں سرحدی مسئلے کو ہمیشہ "مناسب مقام" پر رکھنا چاہیے تاکہ فریقین کے درمیان اختلافات کو تنازعات میں بدلنے سے روکا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے دو بڑے ترقی پزیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی حیثیت سے ، چین اور بھارت کے درمیان اتحاد و تعاون کی مضبوطی سے نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی کو قوت ملے گی بلکہ عالمی امن اور خوشحالی میں استحکام اور مثبت توانائی میسر آئے گی۔