امریکہ کی ایشیا و بحرالکاہل اور یورپ میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب ، چین کی بھرپور مخالفت

2020-08-05 11:02:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چار اگست کو بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے کہا کہ چین، امریکہ کی جانب سے ایشیا،بحرالکاہل اور یورپ میں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے گراونڈ-بیسڈ میزائل نصب کرنے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔
تین اگست کو روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے معاہدے سے الگ ہونا "سنگین ترین غلطی " تھا۔ اس معاہدے سے دستبرداری کے بعد ہی امریکہ نے ایشیا و بحرالکاہل میں جدید میزائل نصب کرنے کےمنصوبے کا اعلان کیا۔دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکہ کی جانب سے درمیانےاور مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب علاقائی و عالمی امن کے لیے نقصان دہ ہے اور ایٹمی اسلحہ کی نئی خطرناک دوڑ کاباعث بن سکتی ہے۔
وانگ ون بن نے کہا کہ امریکہ نے مذکورہ معاہدے سے دستبرداری کے بعد بتدریج منفی اقدامات اختیار کیے ہیں جو عالمی و علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید نقصان دہ ہیں ۔یہ عالمی عسکری کنٹرول اور تخفیف اسلحہ کے عمل کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے جس سے بڑے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کمزورہوجائے گا۔اس سے امریکہ کی یک طرفہ پسندی اور فوجی بالادستی حاصل کرنے کی کوششیں بے نقاب ہو گئی ہیں ۔


شیئر

Related stories