پہلی ششماہی میں چین میں خدمات کی تجارتی مالیت 2.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ، چینی وزارت تجارت
چار اگست کو چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق، اس سال کی پہلی ششماہی میں چین میں خدمات کی تجارتی مالیت 2.2 ٹریلین یوآن تک رہی۔ اس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چودہ اعشاریہ سات فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ وبا کے منفی اثرات ہیں۔چین کی سروس ٹریڈ میں کمی کا بنیادی سبب سفری خدمات کی درآمدات و برآمد ات میں کمی ہے۔ ان عناصر کے علاوہ، پہلی ششماہی میں چین کی سروس کی درآمدات و برآمدات میں دو اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر خدمات کی تجارت میں تیزی سے ہونے والی کمی کے تناظر میں ، حالیہ مہینوں میں چین کی خدمات کی تجارت میں مجموعی طور پر مستحکم رجحان نظر آتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رواں سال ستمبر میں ہونے والا چین کا خدمات کا بین الاقوامی تجارتی میلہ ، بیجنگ میں آن لائن اور آف لائن طریقہ کار سے منعقد ہوگا۔