چین کے صوبہ لیاؤننگ میں سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں میں اصلاحات کا فروغ
چین کا صوبہ لیاؤننگ سرکاری ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں کا اہم علاقہ ہے۔ صوبہ لیاو ننگ حالیہ برسوں میں ان اداروں میں اصلاحات کو ترقی کا اہم ذریعہ سمجھتا ہے۔ ان سرکاری کاروباری اداروں کی اصلاحات کو فروغ دینے سے بتدریج مثبت نتائج سامنے آئے۔ خاص طور پر اہلکاروں کے انتظامی ڈھانچے اورحوصلہ افزائی کے طریقہ کار میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ سرکاری کاروباری اداروں کے کارکنوں نے اپنا کاروبار شروع کیا اور "مالک " بن گئے۔ ایسا ہی ایک نوجوان ما دی بھی ہے جو پہلے صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے ایک سرکاری کاروباری ادارے کے کارکن تھے۔ دو ہزار اٹھارہ میں اس ادارے نے اپنے ملازمین کے لیے ایک کاروباری منصوبہ شروع کیا تو ما دی نے اس میں شمولیت اختیار کی۔ سرکاری کاروباری ادارے کے ملازم سے "مالک" تک، ما دی نے مارکیٹ کے تمام چیلنجز کا سامناکرتے ہوئے سخت محنت کے ساتھ مارکیٹ میں اپنی قدر بنائی ۔ ان کے کام اورحالاتِ زندگی میں بھی خاصی تبدیلی آئی اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ اب ان کا معیارِ زندگی بھی پہلے سے بہتر ہے۔