بنجر پہاڑی گاوں اب ترقی کی راہ پر گامزن

2020-08-05 16:05:57
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صوبہ لیاو نینگ کے فونگ چھنگ شہر کے دالیشو گاوں میں ایک جدید زرعی نمائشی ہال موجود ہے جو دو ہزار سولہ میں گاوں کے رہنما کی سربراہی میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ ماضی میں دالیشو گاوں غربت کا شکار تھا۔ گاوں کے اکابرین کی کمیٹی نے ماہرین کی آراء اور تیکنیکی حمایت سے بلیو بیری کی کاشت کا آغاز کیا ۔ دو ہزار سترہ میں چین میں رقبے کے اعتبار سے بلیو بیری کی کاشت کا سب سے بڑا پارک تعمیر کیا گیا۔ اس وقت چین بھر میں دالیشو گاوں کی بلیو بیری ہی نظر آتی ہے۔ آج کا گاوں صاف ستھرا اور خوبصوت ہے ۔ یہاں کے کسان شہری طرز پر زندگی بسر کرتے ہیں اور یہاں آنے والے سیاح حسین مناظر سے بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

گزشتہ تیس بتیس برسوں کی جدوجہد سے دالیشو گاوں قومی سطح پر دیہی سیاحت کے اعتبار سے ایک مثالی گاوں بن چکا ہے ۔ مقامی لوگ خوشحال ہو چکے ہیں اور پورا گاوں خوشحال ترقی کی سمت میں استقامت سے گامزن ہے ۔


شیئر

Related stories