چین کی جانب سے اعلیٰ امریکی عہدہ دار کے مجوزہ دورہ تائیوان کی شدید مخالفت
2020-08-05 16:52:15
امریکی وزیر صحت الیکس آزر نے جلد دورہ تائیوان کا عندیہ دیا ہے ۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پانچ تاریخ کو نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ، امریکہ اور تائیوان کے مابین سرکاری تبادلے کی بھر پور مخالفت کرتا ہے ۔ چین کا یہ موقف اٹل اور واضح ہے۔ لہذا چین نے اس پر سخت اعتراضات اٹھائے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ مسئلہ تائیوان چین ۔امریکہ تعلقات کے حوالے سے حساس نوعیت کا معاملہ ہے ۔ ایک چین کااصول دونوں ممالک کے تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے ۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین ۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں پر عمل پیرا رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری رابطے ترک کیے جائیں اور تائیوان میں علیحدگی پسندوں کو کوئی غلط پیغام نہ دیا جائے ۔