چین کی جانب سے بیرونی ممالک کے کاروباری اداروں کی چین میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی
چین میں یورپی یونین چیمبر آف کامرس کے صدر نے چار تاریخ کو ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ اگرچہ وبائی صورتحال کے باعث چین میں یورپی یونین کی کمپنیوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں ، لیکن چین کے بروقت رد عمل اور موئثر اقدامات کی بناء پر یورپی یونین کی کمپنیاں اب بھی چین میں اپنی ترقی کے حوالے سے پراعتماد ہیں اور پر امید ہیں کہ وہ چین کی ترقی کے سفر کا حصہ بن سکیں گی ۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پانچ تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران مذکورہ بیان کو سراہا ۔ اعدادوشما ر کے مطابق یورپی یونین مسلسل 16 سالوں سے چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یورپ اور دیگر ممالک کے کاروباری ادارے چین کی معاشی نمو کے امکانات اور مستقل سازگار تجارتی ماحول کے حوالے سے پر امید ہیں ۔ چین ماضی کی طرح آئندہ بھی یورپ سمیت تمام ممالک کی چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ چین اصلاحات اور کھلی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا اور دوسرے ممالک کے کاروباری اداروں کو تعاون کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ منافع کما سکیں۔