ہانگ کانگ کی متعدد شخصیات کی قانون ساز کونسل کا انتخاب ملتوی کرنے کے فیصلہ کی حمایت

2020-08-06 10:51:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں وبا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر، حال ہی میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے اعلان کیا تھا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کا انتخاب ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ قانون ساز کونسل کا انتخاب ملتوی کرنے کے حوالے سے ہانگ کانگ کی حکومت کا فیصلہ عوام کی زندگی اور صحت کے تحفظ اور انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے ایک صحیح فیصلہ ہے۔
ہانگ کانگ میں فیڈریشن آف فوجیان ایسوسی ایشن کے چیئرمین وو ہوان این نے کہا کہ ہانگ کانگ میں اس وبا سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے فوری طور پر قانون ساز کونسل کا انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جس کی لوگوں نے بھر پور حمایت کی ہے۔
گوانگ دونگ- ہانگ کانگ - مکاؤ گریٹر بے ایریا کے ایکولوجی اینڈ لینڈ سکیپ الائنس کی سیکریٹری جنرل گو شیاو مان کے خیال میں زندگی کو اولیت دینے پر عالمی برادری کا اتفاقِ رائے ہے اس لیے ہانگ کانگ کی حکومت کا فیصلہ بالکل مناسب ثابت ہوتا ہے۔


شیئر

Related stories