صوبہ لیاو ننگ کےشہر فوشون میں بہترین رہائش گاہ کے خواب کی تکمیل
چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے تین صوبوں کے معائنے کے دوران اس بات کی نشاندہی کی کہ وسائل سے محروم شہروں میں اصلاحات کے دوران لوگوں کی روزی روٹی کے مسائل اور ضرورت مند لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سمیت دیگر مسائل کو حل کرنا ضروری ہے ۔
صوبہ لیاو ننگ کا شہر فو شون ،ایک بڑاصنعتی شہر ہے ، جو کوئلے کے ذخائر سے مالا مال تھا۔ تاہم سو سال سے زیادہ کی کان کنی کے بعد ،یہاں بیٹھ جانے والی کانوں کے علاقے کا رقبہ 74 مربع کلومیٹر سے تجاوز کر گیا اور فوشون کا دامن وسائل سے خالی ہو گیا ۔ شہر کے ترقیاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے دوران، یہاں عوام کی روزی روٹی اور معیارِ زندگی میں بہتری کو اولین حیثیت دیتے ہوئے ترقی کا ایک نئے راستے پر سفر کا آغاز کیا گیا ۔
دو ہزار تیرہ میں چینی حکومت نے وسائل سے محروم علاقوں میں رہنے والوں کی منتقلی کے منصوبے کے لیے خصوصی فنڈ فراہم کیا۔ جس سے چھ نئی کمیونٹیز کی تعمیر مکمل ہوئی اور انتیس ہزار خاندان محفوظ اور آرام دہ مکانات میں منتقل ہوگئے۔ کان کنی کے اس قدیم علاقے کو بے کار نہیں رہنے دیا گیا بلکہ یہاں نیشنل جیولوجیکل پارک کی تعمیر کی جارہی ہے۔