چین کی جانب سے اپنی ہائی ٹیک کمپنیوں کے خلاف امریکی اقدامات کی شدید مخالفت

2020-08-06 17:08:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پانچ تاریخ کو ایک بار پھر "قومی سلامتی " کی آڑ میں امریکی ڈیجیٹل نیٹ ورک سے چینی ایپلی کیشنز کو ہٹانے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چھ تاریخ کو نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پومپیو اور دیگر امریکی سیاستدان بار بار قومی سلامتی کی آڑ میں چین کے ہائی ٹیک اداروں کو دبانے کے لئے قومی اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ انہوں نے امریکی اقدامات کو قطعاً بے بنیاد ، بدنیت اور سیاسی ہیرا پھیری قرار دیا جس کا واحد مقصد اپنی ہائی ٹیک اجارہ داری کو برقرار رکھنا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات مارکیٹ کے اصولوں اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سے عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے ۔ امریکی رویے "بالادست نظریات' کی واضح مثال ہیں۔

ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے غلط اقدامات کی درستگی سے تمام ممالک کے کاروباری اداروں کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرے تاکہ دنیا کے لیے ایک آزاد ، کھلی اور محفوظ سائبر اسپیس بحال ہوسکے۔


شیئر

Related stories