چینی صدر کا جمہوریہ پولینڈ کے صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام

2020-08-07 11:12:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے چھ اگست کو جمہوریہ پولینڈ کے صدر آندرزیج دودا کو ایک مرتبہ پھر ملک کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
صدر شی جن پھنگ نے تہنیتی پیغام میں نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں دو نوں ممالک کی کوششوں سے چین اور پولینڈ کے درمیان جامع اسٹریٹیجک ساتھی کے تعلقات کا قیام عمل میں آیا ہے ۔مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور تبادلوں کو مزید مضبوط بنایا گیاہے۔ کووڈ-۱۹ کی وبا کے خلاف دونوں ممالک کے عوام نے ایک دوسرے کی جس طرح مدد کی ہے وہ قابلِ قدر دوستی کی مثال ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ چین اور پولینڈ کے درمیان روایتی دوستی اور دو طرفہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتے ہیں اور صدر اندرزیج دودا کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر اور چین-وسطی و مشرقی یورپی ممالک تعاون کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔


شیئر

Related stories