چین حقیقی معیشت کی خدمات میں مزید لچکدار مانیٹری پالیسی اختیار کرے گا،مرکزی بینک کی رپورٹ

2020-08-07 11:16:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے مرکزی بینک نے جمعرات کو مانیٹری پالیسی کو مزید لچکدار ، معتدل اورواضح اہداف پر مبنی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔پیپلز بینک آف چائنا نے اپنی دوسری سہ ماہی کی مانیٹری پالیسی رپورٹ میں کہا کہ حقیقی معیشت ، خاص طور پر درمیانے درجے ، چھوٹے اور مائیکرو کاروبار کی مدد کرنے کے لیے ساختی مانیٹری پالیسی ٹولز کا کردار زیادہ موثر بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ انہیں مشکلات سے بچایا جائے۔
جون کے اواخر میں چھوٹے اور مائیکرو صنعتی و کاروباری اداروں کے قرضوں کے زرِ بقایا میں پچھلے سال کے مقابلے میں چھبیس اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔جون میں صنعتی و کاروباری اداروں کے قرضوں کی اوسط شرحِ سود چار اعشاریہ چھ چار فیصد ہے جس میں پچھلے سال دسمبر سے صفر اعشاریہ چار آٹھ فیصد پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔


شیئر

Related stories