چینی وزیر دفاع کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت
چھ اگست کو چینی وزیر دفاع وے فینگ حے نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ فریقین نے چین اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات اور اگلے مرحلے میں فوجی تبادلے سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وے فینگ حے نے ساوتھ چائنا سی، تائیوان اور امریکہ کی جانب سے چین کو بدنام کرنے سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے چین کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غلطیوں کودرست کرے، سمندری خطرات سے نمٹنے اور ان پر قابو پانے کے نظام کو مستحکم کرے ، ایسے خطرناک اقدامات سے گریز کرے جو صورتحال کو خراب کرسکتے ہیں اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھے۔
مارک ایسپر نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ایسے میں دونوں افواج کو بات چیت اور مشاورت کو برقرار رکھنا چاہیے ، بحران کو سنبھالنا چاہیے ، غلط فیصلوں سے گریز کرتے ہوئے خطرات کو کم کرنا چاہیے۔