چین کے سنکیانگ کے پھل اور سبزیاں وسطی ایشیاء ، روس اور بیلاروس کو برآمد کی جاتی ہیں

2020-08-07 11:30:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے ہورگوس کسٹم سے ملنے والی خبر کے مطابق، رواں سال جنوری سے جون تک ہورگوس پورٹ نے 38900 ٹن پھل اور سبزیاں قازقستان ، ازبیکستان ، کرغزستان ، روس ، بیلاروس اور دیگر ممالک کو برآمدکی ہیں ۔ سنکیانگ سے برآمد کی جانے والی پھلوں اور سبزیوں کی اقسام میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ سیب ، انگور ، کالی مرچ اور ٹماٹر سمیت روایتی اقسام سے لے کر اب برآمدات میں نیکٹرائن اور پیاز سمیت دس سے زائد اقسام کا اضافہ ہوا۔
ہورگوس کی ایک بین الاقوامی تجارتی کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر نے برآمدات کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ درآمد کے لیے ٹارگٹ مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کے معیار بے حد سخت ہے لہذا کاروباری ادارے پھلوں اور سبزیوں کے معیار پر بےحد توجہ دیتے ہیں۔
ہورگوس کسٹم کے اہل کار نے کہا کہ پورٹ ایکسپورٹ کاپھلوں اور سبزیوں کی نگرانی کا محکمہ بھی برآمد شدہ پھلوں کے معیار کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کرتا ہے۔


شیئر

Related stories