امریکی وزیر صحت کا دورہِ تائیوان،چین کے قومی ادارہ صحت کا چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہ دینے پر زور
2020-08-07 12:02:46
امریکہ کے وزیر صحت الیکس آزار عنقریب تائیوان کا دورہ کریں گے ۔ اس حوالے سے چھ اگست کو چین کےصحت عامہ کےقومی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ تائیوان کے امور چین کے داخلی امور ہیں اور کسی بیرونی قوت کو ان میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اس غلط فیصلے کو فوری طور پر واپس لے ۔