چین میں آٹھ اگست کو "قومی فٹنس ڈے" منایا جا رہا ہے
2020-08-07 18:22:54
چین میں آٹھ اگست کو "قومی فٹنس ڈے" منایا جا رہا ہے۔چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ اگر سماج کے تمام طبقے صحت مند نہیں ہوں گے تو جامع خوشحالی بھی ممکن نہیں ہو گی۔ اسی باعث رواں برس "قومی فٹنس ڈے" کا موضوع بھی قومی سطح پر فٹنس کے فروغ سے ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل رکھا گیا ہے۔رواں برس کے آغاز سے ہی کووڈ۔۱۹کے باعث انسانی صحت پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں لیکن دوسری جانب اس سے لوگوں میں ورزش اور صحت مند طرز زندگی سے متعلق شعور بھی بیدار ہوا ہے۔چین میں انسداد وبا کی بہتر صورتحال کے باعث ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں جبکہ محکمہ کھیل کی جانب سے بھی اس دن کی مناسبت سے مختلف سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں۔