چین نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی مجوزہ فروخت کی شدید مخالفت کی ہے

2020-08-07 18:24:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ایک مرتبہ پھر ہتھیاروں کی فروخت کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے سات تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت ، ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی تصور ہو گی۔ جس سے چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی مفادات کو سخت نقصان لاحق ہو گا۔امریکی فیصلہ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی شدید پامالی ہے۔ چین اس کی کڑی مخالفت کرتا ہے ۔

ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت کے سنگین نتائج کا مکمل ادارک کیا جائے ،تائیوان کے ساتھ عسکری رابطے ترک کیے جائیں تاکہ چین۔ امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان نہ پہنچے ۔


شیئر

Related stories