عوام کی تندرستی اور ورزش کی اہمیت کے بارے میں شی جن پھنگ کے نظریات
آٹھ اگست دو ہزار آٹھ کو بیجنگ اولمپک گیمز کا افتتاح ہوا۔اگلے سال ۸ اگست کو "قومی فٹنس دن" قرار دیا گیا۔رواں سال اس دن کا موضوع قومی صحت اور خوشحال معاشرے کا فروغ ہے۔
قومی فٹنس مہم کے قائد کی حیثیت سے ، شی جن پھنگ قومی فٹنس کو معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کا ایک اہم پہلو سمجھتےہیں۔ انہوں نے فٹنس کو قومی حکمت عملی میں شامل کیاہے اور صحت مند چین کی تعمیر کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہے ۔
رواں سال کے آغاز میں ، نوول کورونا وائرس پھوٹنے کے بعد سے ، شی جن پھنگ نے ہمیشہ لوگوں کی حفاظت اور صحت کو اولین ترجیح دینے کی ہدا یت کی ہے۔
2022 کے سرمائی اولمپکس بیجنگ میں منعقد ہوں گے ،جس سے چین میں برف سے متعلق کھیلوں کو خوب فروغ ملے گا۔شی جن پھنگ کی حوصلہ افزائی اور بھر پور تشہیر کے تحت ، چین میں 300 ملین سے زیادہ لوگ آئس اور برف کے کھیلوں میں حصہ لیں گے ، جو بین الاقوامی اولمپکس کی ترقی کیلئے بہت بڑا قدم ہوگا۔
قومی فٹنس کی تحریک تمام لوگوں کی صحت کو برقرار رکھنے اور صحت مند زندگی گزارنے کی بنیاد اور ضمانت ہے ۔عوام کی صحت ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر کا ایک اہم پہلو اور ہر فرد کی خوشحال زندگی کے حصول کیلئے اہم بنیاد ہے۔