ٹک ٹاک بمقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی کم از کم دو چیزوں کو ثابت کرتی ہے۔ ایک یہ کہ امریکہ نے ان اقدار سے انحراف کیا ہے جس نے اسے عظیم بنا یا ہے ، اور دوسرا یہ کہ تخلیقی جذبہ صرف امریکہ کا بے نظیر قومی جزبہ نہیں ہے۔
یا د رہے صدر ٹرمپ نے ٹِک ٹاک پر چین سے تعلق کی وجہ سے پابندی عائد کی ہے۔ان کے تجارتی مشیر نے ٹک ٹاک پر عوام کے ذاتی معلومات چوری کرنے اور چینی حکومت کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کے ایک مضمون کے مطابق ، ان الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔مضمون میں یہ نتیجہ نکالا گیا کہ ٹِک ٹاک فیس بک سے زیادہ صارف کا ڈیٹا حاصل نہیں کرتا ، اور ٹِک ٹاک نے کوئی قابل مذمت کام نہیں کیا ہے۔
بحر حال ٹِک ٹُاک چینی تخلیق ہے ۔کچھ امریکی سیاستدان ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ چین امریکی حقوق املاک دانش چوری کر رہا ہے ۔ان کے ٹِک ٹِاک پر دباؤ ڈالنے سے پتہ چلتاہے کہ تخلیق امریکہ کا منفرد کمال نہیں ہے۔چینی لوگ بھی زبردست آئیڈیا تخلیق کر سکتے ہیں۔ لوگ سوچیں گے امریکی ہار کر اب زبردستی لوٹ مار پر اتر آئے ہیں۔