سنکیانگ میں صنعتی پارک کے ایک محافظ کی کہانی
سیلیلی کئی سالوں سے سنکیانگ کے ایک صنعتی پارک میں ایک محافظ کے طور پر کام کررہے ہیں ، ماضی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے وہ اکثر باہر گشت پر رہتے تھے۔اب ، اس کے دائرہ اختیار میں پارک کا وسیع علاقہ شامل ہو گیا ہے ، اور پارک میں کاروباری اداروں کی تعداد میں بھی بہت اضافہ ہوگیا ہے ، جن میں سے بہت سے ملک کے دوسرے علاقوں سے ہیں۔ تاہم ، مقامی سیکیورٹی کی بہتری کے ساتھ ،اب سیلیلی کو گشت پر کم باہر جانا پڑ رہا ہے۔ سیلیلی کے روزانہ کے فرائض میں اپنے دیگر محافظ ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد پارک میں گشت کرنا ، اور بعض اوقات پارک میں قائم کمپنیوں کے ملازمین کو سیکیورٹی معلومات سے آگاہ کرنا ہے۔
سیلیلی نے کہا ، چونکہ سنکیانگ میں سیکیورٹی بہتر ہوگئی ہے ، اسلئےاب اس کے پاس زیادہ وقت ہے۔ ہر روز کام کرنے کے بعد ، موبائل گیمز کھیلنا اس کا نیا مشغلہ بن گیا ہے۔ کھیل کے ذریعے ، اس نے بہت سارے مقامی اور دوسرے علاقوں کے دوست بنالیے ہیں۔ ہفتے کے آخر میں ، وہ اپنے والدین کے ساتھ کاؤنٹی شہر میں گھومتے پھرتے ہیں۔