ہانگ کانگ میں انسداد وبا کیلئے "چائنیز مین لینڈ سےبھیجی گئی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ سپورٹ ٹیم کی طرف سے کام کا آغاز

2020-08-08 19:00:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ترجمان نے سات تاریخ کو بتایا کہ ہانگ کانگ کی حکومت کی درخواست پر مرکزی حکومت کی تشکیل کردہ "مین لینڈ نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹنگ سپورٹ ٹیم" نے ہانگ کانگ میں اپنےکام کا آغاز کردیاہے۔

عارضی علاج کی سہولیات کی تعمیر میں مین لینڈ کی مدد کے بارے میں ، ترجمان نے کہا کہ کیبین ہسپتال کی تعمیر کرنے والی مین لینڈ کی ٹیموں کے پاس اس طرح کی سہولیات کے قیام کے بھر پور تجربات ہیں۔ہانگ کانگ کی حکومت نے مرکزی حکومت سے مدد کی درخواست کی کہ وہ متعلقہ ٹیموں کو ہانگ کانگ کے طبی حکام کے ساتھ تجربات شیئر کرنے ، ان کو پیشہ ورانہ مشورے فراہم کرنے اور علاج معالجے کی سہولیات کے قیام کے لئے متعلقہ سامان کی فراہمی کے لئے بندوبست کرے۔ ہانگ کانگ حکومت کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ ہانگ کانگ کی حکومت مرکزی حکومت کی طرف سے ہانگ کانگ کے انسداد وبا کے کام کی بھر پور حمایت پر دل سے شکریہ ادا کرتی ہے ، اور امید ہے کہ مرکزی حکومت اور شہریوں کے تعاون سے پورا شہر مل کر اس وبا کا مقابلہ کرے گا اور جلد از جلد وبا پر قابو پالے گا۔


شیئر

Related stories