ہانگ کانگ کے امور سے متعلق چین کے سرکاری اہلکاروں پر امریکی پابندی کی مذمت

2020-08-08 19:47:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

8 اگست کو ، چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاو کےامور کے دفتر ، ہانگ کانگ میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر ، اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے بالترتیب بیانات جاری کیے ، جس میں ہانگ کانگ میں تعینات چین کی مرکزی حکومت کے متعدد اہلکاروں اور ہانگ کانگ کے متعدد سرکاری عہدیداروں پر امریکی حکومت کی پابندیوں کی شدید مذمت کی گئِی۔

ہانگ کانگ کی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سےنام نہاد پابندیوں سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی ہے اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ہانگ کانگ کی حکومت اس طرح کی کسی دھمکی میں نہیں آئے گی اور قومی سلامتی کے تحفظ کے اپنے اعلی فر یضے کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کرے گی۔


شیئر

Related stories