چین کے جنوبی صوبہ گوئی جو کے بی جہ شہر میں غربت کے خاتمے کی کوششیں
2020-08-09 16:33:09
چین کے جنوبی صوبہ گوئی جو کے بی جہ شہر پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔ بلند وبالا پہاڑوں کی وجہ سے ماضی میں لوگ کہتے تھے کہ اس علاقے میں پرندے بھی داخل نہیں ہوسکتے ۔تاہم آج اگر فضائی عینک سے نیچے دیکھیں تو پہاڑوں کے درمیان بل کھاتی سڑکیں نظر آتی ہیں۔
بی جہ شہر کے افسر اور شہری غربت کے خاتمے کی بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔یہاں کے کسان سبزیاں، پھل ، آلو اور ہربل ادویات اگانے کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کر رہےہیں۔
علاوازین یہاں کے رہنے والوں کےرہائشی ماحول کو بہتر کرنے کے لیے مقامی حکومت نے نئے گھروں کی تعمیر کی ہے۔گزشتہ سال کے آخر تک بی جہ شہر میں باون ہزار خاندان اور دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد غریب افراد نئے گھر وں میں منتقل ہو چکے ہیں۔