ریاستی کونسل کی طرف سے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ سے ہانگ کانگ کی چھٹی قانون ساز کونسل کی مسلسل کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کی درخواست
آٹھ تاریخ کو ، چین کی ریاستی کونسل نے 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے 21 ویں اجلاس میں ایک تجویز پیش کی کہ ہانگ کانگ کی چھٹی قانون ساز کونسل کی مسلسل کارروائی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔اجلاس میں ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ کےامور کے دفتر کے ڈائریکٹر شا باؤ لونگ نے اس تجویز کی وضاحت کی۔
ریاستی کونسل نےخیال ظاہر کیا کہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو اور انتظامی کانفرنس کی طرف سے ساتویں قانون ساز کونسل کے انتخاب کو "ہنگامی صورتحال کےقواعد" کے مطابق ملتوی کرنے کے فیصلے کے لئے کافی قانونی بنیاد موجود ہے اور یہ ہانگ کانگ میں وبا کی موجودہ صورتحال کے مطابق اور عوامی تحفظ اور سلامتی کے تحفظ کے لئے موزوں اور ضروری ہے۔ ریاستی کونسل نے 29 جولائی کو ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو محترمہ کیری لام کو ایک سرکاری خط جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت ہانگ کانگ کی حکومت کے متعلقہ فیصلوں کی حمایت کرتی ہے۔ قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ نے ہانگ کانگ کی ساتویں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے التوا کے بعد قانون ساز اداروں کے خالی ہونے کے معاملے پر بروقت متعلقہ فیصلے کیے ہیں۔ یہ ہانگ کانگ کی حکومت کی حکمرانی اور معمولات زندگی کی بحالی کو یقینی بنانے ، اور ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔