شنگھائی میں بزرگ افراد کی بہترین دیکھ بھال کے لیے اقدامات

2020-08-10 12:32:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی عمر رسیدہ افراد کی آبادی کے اعتبار سے چین کا سب سے بڑا شہر ہے ۔ گزشتہ برس کے آخر تک 60 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ افراد کا تناسب شہر کی مجموعی آبادی کا 35.2فیصد رہا جبکہ 80 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ افراد مجموعی آبادی کا 15.8 فیصد ہیں۔ ان بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے شنگھائی نے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ رہائشی کالونیوں میں عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان میں سے ایک ہے ۔ عمر رسیدہ افراد اپنے گھر کے نزدیک خصوصی کینٹن سے کھانا کھا سکتے ہیں ۔ سہولیات مراکز میں طبی کلینک ، مطالعے اور ورزش کی سہولت دستیاب ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف اجتماعی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔

شنگھائی کے محکمہ شہری امور کی دپٹی ڈائریکٹر جیانگ روئی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بزرگ افراد اپنی رہائشی کالونی چھوڑ کر دوسرے مقامات پر جانا پسند نہیں کرتے ہیں ۔ اس لیے ہماری کوشش ہے کہ بزرگ افراد کو اُن کی اپنی رہائشی کالونیوں میں ہی خدمات فراہم کی جائیں تاکہ وہ بہتر طور پر زندگی بسر کر سکیں۔

تاحال شنگھائی کی مختلف رہائشی کالونیوں میں 268 ایسے سہولیات مراکز قائم کیے چکے ہیں جبکہ دو ہزار بائیس تک یہ تعداد چار سو سے زائد ہو جائے گی ۔


شیئر

Related stories