چین میں انسداد غربت اور آفات سے بچاو میں خودکار موسمیاتی مراکز کا اہم کردار
2020-08-10 12:33:40
چین کے بیشتر غربت زدہ علاقے ایسےپہاڑی علاقوں میں موجود ہیں جہاں ناموافق جغرافیائی حالات سمیت شدید بارش ، گرج چمک ، طوفانی ہواوں اور دیگر قدرتی آفات کا سامنا رہتاہے۔ یہ آفات انتہائی تباہ کن ثابت ہوتی ہیں اور اس حوالے سے نگرانی ، پیش گوئی اور ابتدائی انتباہ بھی مشکل ہے۔ آفات کے باعث انسداد غربت کی کوششوں میں بھی مسائل درپیش آتےہیں۔
2018 میں چین کے محکمہ موسمیات کی انتظامیہ اور ریاستی کونسل کے انسداد غربت کے دفتر نے مشترکہ طور پر ملک بھر کے غریب قصبوں میں خودکار موسمیاتی مراکز کی تشکیل کا ایک عملی منصوبہ مرتب کیا۔تاحال ، ملک بھر میں غربت سے دوچار 1،185علاقوں میں خودکار موسمیاتی مراکز کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے۔ جس کی بدولت نگرانی ، فوری انتباہ ، سائنسی شیڈولنگ ، سیلاب سے بچاؤ اور آفات سے نمٹنے میں انتہائی معاونت ملی ہے۔