چین میں فریٹ ٹرینوں کے حجم میں نمایاں اضافہ

2020-08-10 12:36:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی محکمہ ریلوے نے نو تاریخ کو بتایا کہ جولائی میں بھی فریٹ ٹرینوں کے حجم میں مسلسل اضافے کا رحجان برقررا رہا ہے۔ فریٹ ٹرینوں سے بتیس کروڑ ٹن سامان کی ترسیل ہوئی ہے، جس میں سالانہ بنیادوں پر 8.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مئی سے جولائی تک ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت ملکی اور بین الاقوامی ہموار سپلائی چین اور معیشت کی مستحکم بحالی میں مدد ملی ہے۔

متعلقہ اہلکار کے مطابق محکمہ ریلوے نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول ، سیلاب سے بچاؤ اور تباہی سے نمٹنے اور نقل و حمل کے تحفظ کے لیے مارکیٹ کی طلب پر مبنی کارگو ٹرانسپورٹ کے ڈھانچے کو مزیدمضبوط بنایا ہے ، مستحکم قومی معاشی و پیداواری سرگرمیوں اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ریلوے فریٹ کے حجم میں مستقل اور مستحکم اضافہ اور اعلی سطح پر آپریشنل سرگرمیوں کو برقرار رکھنا ، چینی معیشت میں متوازن بہتری کا عکاس ہے۔


شیئر

Related stories