شی جن پھنگ کی جانب سے بیلاروس کے صدر منتخب ہونے پر الیگزینڈر لوکاشینکو کو مبارکباد
2020-08-10 16:33:52
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو بیلاروس کے صدر منتخب ہونے پر الیگزینڈر لوکاشینکو کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
جناب شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں الیگزینڈر لوکاشینکو کو ایک بار پھر بیلاروس کے صدر منتخب ہونے پر چینی حکومت اور عوام کی طرف سے مبارک باد د یتاہوں۔میں چین اور بیلاروس کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہوں اورصدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے جامع حکمت عملی کے شراکت دارانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو ایک نئے مرحلے میں لے جایا جائے اور عوام کے لیے مزید خوشحالی لائی جائے۔