امریکہ اور چین کے تعلقات کو "نئی سرد جنگ" کے تصور سے دیکھنا گمراہ کن ہے،معروف امریکی اسکالر جوزف نائے
کچھ دن پہلے ، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکہ کے سابق اسسٹنٹ وزیر دفاع جوزف نائے نے چین کے پیپلز ڈیلی کے ایک رپورٹر کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی طرف سے صدر نیکسن لائبریری اور میوزیم میں چین کی پالیسی پر تقریر ، امریکہ کے انتخابی سال میں خارجہ پالیسی پر ملکی سیاست کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کو پر کھنے کے لیے "نئی سرد جنگ" کا تصور گمراہ کن ہے۔
جوزف نائے نے بتایا کہ امریکہ اور چین کے مابین باہمی انحصار کی سطح کافی بلند ہے ۔ دنیا میں انسداد وبا کے سلسلے میں امریکہ اور چین کے مابین تعاون کی ضرورت ہے۔
واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک ایونٹ میں ، جوزف نائے نے پپلز ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین تعلقات میں "اب بھی تعاون کی بڑی گنجائش "ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک اب بھی بہت سے مشترکہ مفادات تلاش کرسکتے ہیں،ایسے شعبوں میں ہمارے پاس تعاون کے سوا دوسرا راستہ ہے ہی نہیں ، کیونکہ ہم تن تنہا اپنا دفاع نہیں کرسکتے۔