کاشغر نائٹ مارکیٹ کی مالکن -نوربیہ

2020-08-10 17:32:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نوربیہ محمد چین کے سنکیانگ کے شہر کاشغر میں ایک نائٹ مارکیٹ کی مالکن ہیں۔ یہ نائٹ مارکیٹ ان کے سسر نے ورثے میں چھوڑی ہے ۔ ا س مارکیٹ کو بنے ہوئے ۲۰سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے ، پہلے یہاں صرف چند دکانیں ہوا کرتی تھیں ، تاہم اب یہ دکانوں سے بھرگئی ہے اور یہاں کاروبار عروج پر ہے۔ نوربیہ رات کے بازار میں اکثر گھومتی رہتی ہیں ،اور وی چیٹ اور ٹک ٹاک پر ویب کاسٹ کرتی ہیں تاکہ بازار کے دکانوں کی مفت تشہیر کی جائے۔

چاچا انور کی نائٹ مارکیٹ میں کپڑوں کی دکان ہے۔ وبا کی وجہ سے 40 دن سے ان کا اسٹور بند رہا ، اس لئے وہ اس کو بیجنے کے بارے میں سوچنے لگا۔ نوربیہ کو جب اس بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے چاچا انور کی دکان کا ایک ماہ کا کرایہ معاف کردیا۔یہ جان کر چاچا انور بہت خوش ہوا۔ نوربیہ نے بتایا کہ رات کا بازار کاشغر کے لوگوں کی بہتر زندگی کی امنگوں کا مظہر ہے۔وہ دکانداروں کے ساتھ مل کر مشکلات پر قابو پائیں گی اور شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشش کرتی رہیں گی۔

شیئر

Related stories